منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

میڈیا ہٹ

جمعرات, ۰۱   جنوری ۱۹۷۰ | ۰۲:۰۷ صبح

 تحریک انصاف کی آئی ایم ایف کی مدد سے  ملکی معیشت کی اصلاح کے پروگرام پر عمل کرنے جارہی  ہے۔ وزیر خزانہ اور حکومت کے دیگر اہلکاران کہہ رہے ہیں کہ معیشت کو استحکام کی پٹری پر چڑھانے کے  لیے  ایسا کرنا پڑے گا.مشرف دور میں ہونے والی ڈھانچہ جاتی اصلاح سے اقتصادی اعشاریوں میں تو بہتری آئی تھی لیکن  ان اصلاحات کا بوجھ عام لوگوں کے کندھوں پر، مہنگائی اور افراط زر کی صورت میں ، پر پڑاتھا۔ گذشتہ دس سال  میں برسراقتدار سول حکومتوں نے اس پالیسی کو کم وبیش جاری رکھا تھا۔  کیا تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آنیوالی حکومت پرانی کہانی دہرانے جارہی ہے؟  اس سوال کا جواب ڈھونڈھ رہے ہیں  میزبان ریاض مسن، مہمانوں سرور باری (سربراہ پتن ترقیاتی تنظیم) اور الماس حیدر نقوی (ماہر پارلیمانی امور) کے ساتھ...