منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

میڈیا ہٹ

جمعرات, ۰۱   جنوری ۱۹۷۰ | ۰۵:۴۰ صبح

تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا پہلا باقاعدہ بجٹ پیش کیا ،  اور اپوزیشن کےشور شرابے کے پس منظر میں یہ پاس بھی ہوگیا۔ بجٹ حکومت کی کونسی ترجیحات کی عکاسی کرتا ہے؟ عوام ، بین الاقوامی ادارے  یا پھر مخصوص مفادات، کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔  یہ سوال اٹھائے ہیں ریاض مسن  اور جوابات دے رہے ہیں   ضیا بانڈے  (معیشت دان،  پرائم انسٹیوٹ) اورسرور باری (پتن ترقیاتی تنظیم)۔ مباحثے میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ  اٹھارویں ترمیم اور صوبوں کو اختیارات  اور وسائل کی منتقلی کے بعد وفاق کو اخراجات پر قابو پانا چاہیے اور خسارے کا بجٹ پیش کرنے سے احتراز کرنا چاہیے ۔ جہاں ٹیکس لگانے اور انکی وصولی کا زیادہ اختیار صوبوں کو منتقل ہو، وہیں پر پائدار ترقی  کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبوں کو پابند بنایا جائے کہ وہ  اختیارات اور وسائل مقامی حکومتوں کو منتقل کریں۔