پیر ۱۶ دسمبر۲۰۱۹

افغانستان یونیورسٹی سے لیکچرار سمیت داعش کے 4 کارکن گرفتار

بدھ, ۱۰   جولائی ۲۰۱۹ | ۰۴:۰۳ شام

نادیہ اختر :کابل میں چھاپے کے دوران یونیورسٹی کے ایک پروفیسر سمیت داعش کے 4 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ این ڈی ایس نے کابل یونیورسٹی کے کسی لیکچرار کو گرفتار کیا ہے۔ اب سے چند ہفتے قبل کابل یونیورسٹی کے ایک اور لیکچرار کو ایسے ہی الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا۔یہ گرفتاریاں افغانستان میں ان رپورٹس کے بعد ہوئی ہیں کہ داعش افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ افغان مسلح افواج کیلئے شدید خطرہ بن گئی ہے جو پہلے ہی طالبان کی طرف سے حملوں کا سامنا کر رہی ہیں۔پہلے کی گئی گرفتاریوں کا اعلان کرتے ہوئے افغانستا ن کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹریٹ آف سیکورٹی (این ڈ ی ایس) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشتبہ افراد افغانستان کے دارالحکومت میں داعش کیلئے بھرتیاں کرنے میں ملوث تھے اور کابل کے اندر اور اس کے قریب دہشتگردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

تبصرہ کریں