ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

سال 2022 میں پہلا پاکستانی خلا کادورہ کرے گا۔

جمعرات, ۰۱   اگست ۲۰۱۹ | ۰۲:۲۷ شام

عائشہ آصف: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو خوشخبری دی کہ سال 2022 میں پہلا پاکستانی خلا کا دورہ کرے گا۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور تفصیلات میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ اس مہم میں چائنا ہمارے ساتھ تعاون کرے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے قوم کو آگاہ کیا ہے کہ فروری2020 تک 50 لوگوں کا چناؤ کیا جائے گا جن میں سے 25 لوگوں کا انتخاب ہو گا اور 2022 میں ان سب میں  سے کسی ایک خلا باز کو خلا میں بھیجا  جائے گا۔

تبصرہ کریں