ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

افغانستان میں طالبان کی دھمکیوں کے باعث ریڈیو سٹیشن بند

جمعرات, ۱۸   جولائی ۲۰۱۹ | ۱۲:۱۸ شام

نادیہ اختر: سما نامی ایک ریڈیو سٹیشن افغانستان میں اپنی نشریات کرتا تھا جسے طالبان دھمکیوں کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

ریڈیو سٹیشن میں تین خواتین بطور میزبان کام کر رہی تھیں ۔جنہیں کام سے روکنے کے لیے طالبان کے ایک کمانڈر نے دھمکیاں بھی دی۔یہ ایک نجی ریڈیو سٹیشن ہے جہاں سیاسی ،مذہبی،معاشرتی ا ور تفریحی نوعیت کے پروگرامذ کیے جاتے تھے۔اور افغانستان کے صوبہ غزنی میں دو مقامی زبانوں پستو اور دری میں پروگرامز کیے جاتے تھے۔سما ریڈیو کے ڈائیریکٹر رمیز عظیمی نے کہا کہ طالبان کمانڈر نے انہیں ریڈیو اسٹیشن میں خواتین کو نوکری دینے پر تحریری طور پر اور ٹیلی فون پر مسلسل  دھمکیاں دیتے تھے۔انہوں نے مذید بتایا  کہ طالبان انہیں دھمکانے ان کے گھر بھی آئے جس کے بعد مجبور ہو کر انہیں ریڈیو کی نشریات بند کرنا پڑیں اور طالبان کا موقف رہا ہے کہ اسلام میں خواتین کو گھروں سے بلا ضرورت نکلنے اور نوکری کرنے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں ذرائع ابلاغ اور صحافیوں پر طالبان متعدد حملے کر چکے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان صحافیوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک ملک سمجھا جاتا ہے۔

تبصرہ کریں