پیر ۱۶ دسمبر۲۰۱۹

گیم کھیلو پیسے کماؤ ،باپ نے بیٹے کو اسکول سے ہٹا دیا

منگل, ۲۳   جولائی ۲۰۱۹ | ۰۴:۴۲ شام

چوہدری ثقلین :کینیڈا کے شہری ڈیوہر زوگ پچھلے ایک سال سے شدید تنقید کی ذد میں ہیں کیونکہ پچھلے سال سے انہوں نے اپنے بیٹے جورڈن ہرزوگ کو سکول جانے سے ہٹا دیا تاکہ وہ پورا دن گیم کھیلے اور پیسے کما سکے۔

ڈیو کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا آن لائن گیمنگ کو اپنا کیریئر اور ذریعہ معاش بنا لے۔ڈیو خود بھی ویڈیو گیم کے ماہر ہیں اور اان کا کہنا ہے کہ انہوں نے  ابتدا ہی میں یہ طے کیا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو ویڈیو گیم کا ماہر بنائے گئے۔ڈیو پچھلے سال سے اپنے بیٹے کا ‘‘ فورٹ نائٹ ’’ نامی آن لائن ویڈیو گیم کی عالمی چیمپین شپ کے لیے تیار کر رہے ہیں ، اس لیے انہوں نے جورڈن کو سکول سے بھی اٹھا لیا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اس کی پرکسٹ مین گزار سکے۔فورٹ نائٹ  چیپین شپ میں انعام کی مجموئی رقم 3 کروڑ ڈالر ہے ، جبکہ جورڈن اس میں 200 ماہر ترین کھلاڑیوں میں شامل ہو چکا ہے۔اب جورڈن  صبح سے شام تک اپنا سارا وقت کمپیوٹر پر یہی گیم کھلنے میں گزار دیتا ہے اور اسکول جانے کے بجائے اپنی کلاسس بھی آن لائن ہی اٹینڈ کرتا ہے۔شدید اعتراضات کے باوجود ڈیو کو پورا اطمنان ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے صحیح کریئر کا انتخاب کیا ہے اور اس کام مین ترقی کر کے نہ صرف شہرت حاصل کرے گا بلکہ خوب پیسہ بھی کمائے گا۔

تبصرہ کریں