منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

ہوواوے کو کام کرنے سے روکنے پر چین نے بھارت کو دھمکی دے دی

جمعرات, ۰۸   اگست ۲۰۱۹ | ۱۱:۵۱ صبح

مریم عبید:چینی موبائل کمپنی کو بھارت میں کاروبار سے روکنے پر چین نے بھارت کو جوابی اقدام کی دھمکی دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چین نے بھارت کو موبائل کمپنی ہواوے کو کام کرنے سے روکنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہواوے کو بھارت میں کاروبار کرنے سے روکا گیا تو چین بھارتی کمپنیوں کو نہ صرف بند کر دے گا بلکہ اس تنازع سے دونوں ممالک کے دیگر معاشی معاہدے بھی متاثر ہوں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں فائیو جی سیلولر سروس شروع ہونے والی ہے جس کیلئے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں تاہم ابھی تک بھارتی حکومت نے چینی موبائل کمپنی ہواوے کی پیشکش کا جواب تک نہیں دیاہے۔

تبصرہ کریں