پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

روس نے انسان نما روبوٹ خلا میں بھیج دیا

جمعہ, ۲۳   اگست ۲۰۱۹ | ۱۲:۵۸ شام

مریم عبید:روس نے انسان نما روبوٹ فیڈرو کو خلا میں بھیج دیا ہے

تفصیلات کے مطابق اس روبوٹ کو فیڈرو کا نام دیا گیا ہے جو فائنل ایکسپیریمنٹ ڈیمانسٹریشن آبجیکٹ ریسرچ کے الفاظ کا مخفف ہے ۔ یہ روبوٹ ایک ایسے راکٹ کے ذریعے بھیجا گیا ہے جس میں کوئی انسان سوار نہیں جبکہ روبوٹ10روز تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر موجود رہے گااور اس سے خلا بازوں کو تحقیق میں مدد ملے گی۔ روسی خلائی ایجنسی کے ڈائریکٹر ایلگزینڈر بلاسفینکو نے راکٹ کی لانچنگ کے وقت ہونے والی تقریب میں بتایا کہ روبوٹ کو بجلی کی تاروں سے کنکٹ بھی کیا جاسکتا ہے اور بغیر کنکشن کے بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب روس نے انسان نما روبوٹ خلا میں روانہ کیا ہے ۔

تبصرہ کریں