پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

بھارت میں بیٹے نے باپ کا قتل کر کے لاش کے آٹھ ٹکڑے کر دیئے

منگل, ۲۰   اگست ۲۰۱۹ | ۱۱:۴۰ صبح

مریم عبید:بھارت میں درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کے بعد لاش کے 8 ٹکڑے کرکے پلاسٹک کے برتنوں میں چھپا دیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ میں 39 سالہ بے روزگار بیٹےنے اپنے 80 سالہ باپ کو قتل کرکے لاش کو تیز دھار آلوں سے ٹکڑے ٹکڑے کیا اور پھر ان ٹکڑوں کو پلاسٹک کے 8 برتنوں میں چھپا دیا تاہم ہمسائیوں نے سخت بدبو پھیلنے پر پولیس کو طلب کرلیا۔پولیس  چھاپہ مار کارروائی میں برتنوں میں چھپائے گئے جسم کے مختلف حصوں کو برآمد کر کے نوجوان کو حراست میں لے لیا جس نے اقبالی بیان میں باپ کو مشروب میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کرنے اور پھر قتل کر کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا اعتراف کرلیا۔ مقتول کی اہلیہ اور بیٹیوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہربے روزگاری کی وجہ سے خرچے کے لیے باپ سے پیسے مانگتا رہتا تھا اور گزشتہ رات بھی ایسا ہی ہوا جس پر تلخ کلامی ہوئی لیکن بعد میں بات سنبھل گئی تھی۔ رات گئے باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم اپنی ماں اور بہنوں کو ڈراتا دھمکاتا رہا۔

تبصرہ کریں