منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

دردمند ی کی ایک اور مثال

منگل, ۰۶   اگست ۲۰۱۹ | ۱۰:۴۶ صبح

عائشہ آصف:آرکنساس میں ایک درد مند خاتون نے سیل کے تمام جوتے خرید کرمستحقین کے لیے وقف کر دے۔

کیری جرنیگن جو کہ تین بچوں کی ماں ہیں انہوں نے اخباری نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے امریکہ کے ایک برانڈ کی سیل سے1500 جوتے خریدے۔کیری نے ان کی قیمت کو پوشیدہ رکھا لیکن رسیدوں سے معلوم ہوا ہے کہ ان جوتوں کی مالیت 21ہزار ڈالر ہے جو کہ تقریباً 33لاکھ 40 ہزارپاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے ۔انہوں نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ دکان پر اپنے بچوں کے ساتھ جوتے خریدنے آئی تھیں ۔جوتے خریدتے وقت ان کی بیٹی نے اپنی ایک ساتھی کے لیے جوتے خریدنے کو کہا۔جس پر انہوں نےدکان کے کلرک کو بلا کر  سیل میں بچوں کے تمام جوتے خریدنےکی خواہش ظاہر کی اور ان کی مالیت دریافت کی۔جس پر کلرک سمجھا کہ وہ مزاق کر رہی ہیں لیکن ان کے اصرار پر مینیجر کو بلایا گیا ۔ پھر تمام  معاملات طے کرنے کے بعد 12 گھنٹے کے طویل دورانیےمیں 1500 جوتوں  کو 95 بڑے کارٹن میں پیک کیا گیااور ٹرک کی مدد سے ان کے گھر پہنچایا گیا۔کیری نے یہ سب اس لیے کیا  کیونکہ ان  کے علاقے میں غربت کی شرح زیادہ ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ سکول بوردڈکا بھی حصہ ہیں۔اس لیے وہ چاہتی ہیں کہ جس طرح ہو سکے وہ لوگوں کے کام آئیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے  تمام جوتے خرید کر ضرورت مندبچوں میں تقسیم کر دے۔  

تبصرہ کریں