پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

مچھلیاں بھی میوزک بینڈ کی طرح ایک آواز میں گاتی ہیں

جمعرات, ۱۵   اگست ۲۰۱۹ | ۰۲:۱۰ شام

سیرت فاطمہ:کرٹن یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق مچھلیاں بھی میوزک بینڈ کی طرح ایک آواز میں گُنگُناتی ہیں۔

پرتھ میں واقع کرٹِن یونیورسٹی کے رابرٹ مک کولی اور ان کے ساتھیوں نے 18 ماہ تک ہیڈلینڈ کی بندرگاہ کے پاس قوالوں کی طرح ایک آواز میں گانے والی مچھلیوں کے ریکارڈنگ کی ہے۔ انہوں نے سات ایسے نغمے ریکارڈ کیے ہیں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں ۔ اس سے قبل وپیل اور ڈولفن کی صدائیں ہم سن چکے ہیں لیکن مچھلیوں کے غول کو اس طرح گاتے ہوئے پہلی مرتبہ سنا گیا ہے۔ مچھلیوں کا گیت سن کر ایسا لگتا ہے کہ کوئی بزر بج رہا ہے۔ مچھلیوں کی پکار سننے کےلیے سائنسدانوں نے دو انتہائی حساس سینسر لگائے تھے۔ ایک کنارے پر اور دوسرا کنارے سے 21 کلومیٹر دور پانی میں نصب کیا گیا تھا۔ دونوں سینسروں نے دن رات آوازیں ریکارڈ کیں جنہیں بعد میں احتیاط سے الگ کرکے ان پر غور کیا گیا۔

تبصرہ کریں