جمعرات ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱

نئے سال کی آمد پر گوگل کا ڈوڈل بھی تبدیل

منگل, ۳۱   دسمبر ۲۰۱۹ | ۱۲:۵۷ شام

نئے سال کی آمد پر گوگل بھی اپنے انداز میں جشن منانے لگا۔

دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کے لیے مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز میں جشن منایا جاتا ہے جب کہ ٹیکنالوجی کی دنیا کا بادشاہ  گوگل بھی اپنے ہی انداز میں نئے سال کا استقبال کر رہا ہے۔چونکہ دنیا بھر میں ایک روایت چلی آرہی ہے جس میں نئے سال کا استقبال رنگ برنگی آتش بازی کا مظاہرہ کرکے بھی کیا جاتا ہے اس لیے گوگل کے تبدیل ہونے والے ڈوڈل میں بھی آسمان پر رنگ برنگی آتش بازی نظر آرہی ہے۔واضح رہے کہ گوگل مختلف تقریبات، شخصیات کی سالگرہ اور خاص دن کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کر تا ہے۔

تبصرہ کریں