پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود سے گزر کر فرانس پہنچ گیا

جمعہ, ۲۳   اگست ۲۰۱۹ | ۱۰:۵۶ صبح

چوہدری ثقلین:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا طیارہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کر کے فرانس پہنچ گیا .

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ائیر انڈیا ون آج پاکستانی حدود سے گزرا،طیارے نے نئی دہلی سے اڑان بھری  اور فرانس جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ 2 گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا اور یہ طیارہ لاہور ، جہلم ،اور پشاور کی فضائی حدود استعمال کرکے  فرانس چلا گیا۔فروری کے بعد پہلی بار بھارتی وزیراعظم نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی۔

تبصرہ کریں