جمعرات ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱

ملک کی پہلی تھری وہیلر برقی گاڑی لانچ کر دی گئی

ہفتہ, ۲۵   جنوری ۲۰۲۰ | ۱۱:۳۷ صبح

ملک کی پہلی تھری وہیلر برقی گاڑیوں کی لانچنگ کردی گئی ہے

پاکستان کی پہلی مکمل طور پر تھری وہیلر برقی گاڑیوں کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر موسمیات تبدیلی ملک امین اسلم نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ سال 5 نومبر کو منظور شدالیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی سے ملک میں آلودگی سے پاک ٹرانسپورٹ کی سہولیات کوفروغ دینے میں مدد ملے گی۔ ای وی ایندھن پر مبنی ہم منصب کے مقابلے میں 70فیصدکم اخراجات پر چل پائیگی۔ وزیراعظم کے مشیرموسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ برقی گاڑی(ای وی) پالیسی آنیوالے برسوں میں پاکستان کے ٹرانسپورٹ سیکٹرکو تبدیل کرنے کے ساتھ شہریوں کو بہتر، پائیدار اور سستی سفری سہولیات ملیں گی۔

تبصرہ کریں