منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

افغانستان، کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک

جمعرات, ۱۹   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۱:۴۷ شام

سیرت فاطمہ:افغانستان کے صوبے زابل میں ہسپتال کے قریب کار بم دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 95 زخمی ہوگئے ہیں ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  ڈی ڈبلیو کے مطابق  افغانستان کے جنوبی حصے میں ہوئے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم بیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ زابل صوبے کے گورنر نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی ایک ہسپتال کے قریب دھماکے سے پھٹ گئی۔ دو صوبائی اہلکاروں نے دعوی کیا ہے کہ اس بم حملے کا نشانہ یہ ہسپتال تھا۔ دوسری جانب طالبان کے مطابق ان کا ہدف افغان سکیورٹی فورسز کی ایک عمارت تھی۔ اس واقعے میں پچانوے افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قندھار کے اسپتالوں میں بھی منتقل کیا جا رہا ہے، طالبان نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

تبصرہ کریں