منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

انڈین ائرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

بدھ, ۲۵   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۱:۰۰ شام

مریم عبید:بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انڈین ائرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے تاہم حادثے سے قبل وہ کاک پٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور محفوظ رہے۔ اطلاع کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ اس دوران اسے حادثہ پیش آگیا۔ تاہم واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کے رواں سال اب تک مختلف واقعات میں 12 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کریں