پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

برطانیہ میں 88 بچوں نے ایک پیانو پرشاندار میوزک پرفارمنس دے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

جمعہ, ۲۳   اگست ۲۰۱۹ | ۱۱:۵۷ صبح

مریم عبید:برطانیہ کے شہر برہنگم میں88 بچوں نے ایک پیانو پرشاندار میوزک پرفارمنس دےکر عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق برطانیہ  کے شہر برہنگم میں88 بچوں نے  پیانو پرایک ساتھ مل کر خوبصورت دھنیں پیش کر کے نہ صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 67 بچوں کا تھا جسے توڑنے کیلئے انجنئرز نے گزشتہ برس کام شروع کیا جن کا ساتھ مختلف سکولوں کے 6 سے 14سال کے 88 بچوں نے ساتھ دیا اور طویل پریکٹس کے بعد یہ دلنشین مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔ لوگوں نے کئی ماہر میوزیشنز کو پیانو پر خوبصورت دُھنیں بکھیرتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ایک پیانو کو 88بچوں کا بجانا بجاطور پر کارنامہ ہے۔

تبصرہ کریں