منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

ہفتہ, ۲۸   ستمبر ۲۰۱۹ | ۱۰:۲۸ صبح

مریم عبید؛افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ صبح 7 بجے سے جاری ہے .

افغانستان میں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کاعمل صبح 7 بجے شروع ہوا جو سہ پہر 3 بجے تک جاری رہے گا۔افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ اور گلبدین حکمت یار سمیت14 امیدوار مدمقابل ہیں، صدارتی انتخابات کے لیے 9.6 ملین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں اور 5 ہزار 373 پولنگ سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔انتخابات کے موقع پر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے72ہزار سکیورٹی اہلکار ملک بھر میں تعینات ہیں، جگہ جگہ سیکیورٹی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔دارالحکومت کابل میں بڑے اور چھوٹے ہر طرح کے ٹرکوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے جو انتخابات کے اختتام تک بند رہے گا، انتخابات کاعمل محفوظ بنانے کے لیے امریکی فورسز فضائی نگرانی کررہی ہیں۔واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے دہشت گرد کارروائیوں کی دھمکیوں کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔  

تبصرہ کریں