منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

بالوں سے محروم افراد کے لیے بال اگانے والی ٹوپی دریافت

پیر, ۲۳   ستمبر ۲۰۱۹ | ۱۲:۴۵ شام

مریم عبید:بالوں سے محروم افراد کیلئےبیس بال کیپ جیسی ٹوپی بنا لی گئی ہے ۔

بالوں سے محروم افراد کیلئے ایک ایسی بیس بال کیپ جیسی ٹوپی بنائی گئی ہے جو بجلی کے ذریعے بالوں سے محروم کھال میں دوبارہ بال اگا سکتی ہے اور چوہوں پر اس کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے ماہرین نے ایک وائرلیس برقی سرکٹ بنایا ہے جسے تجرباتی طور پر چوہوں کی پشت پر لگایا گیا جس کے نتیجے میں تیزی سے بال اگنے لگے۔تاہم ایک پروفیسر نے اپنے والد پر بھی یہ طریقہ آزمایا جو کئی برس سے گنج پن کا شکار ہو رہے تھے،پروفیسرکا یہ تجربہ کامیاب رہااور بال اگانے والی ٹوپی ایجاد ہوگئی ۔

تبصرہ کریں