جمعرات ۲۸ جنوری۲۰۲۱

کمپیوٹر میں کٹ ،کاپی اینڈ پیسٹ کی کمانڈ ایجاد کرنے والاسائنسدان چل بسا

جمعہ, ۲۱   فروری ۲۰۲۰ | ۰۱:۰۰ شام

کمپیوٹر صارفین کے لئے کٹ،کاپی اینڈ پیسٹ کی سہولت فراہم کرنے والے کمپیوٹر سائنسدان لیری ٹیسلر چل بسے۔

کمپیوٹرکی دنیا میں کٹ،کاپی اینڈ پیسٹ کی کمانڈ ایجاد کر کے کمپیوٹر صارفین کو سہولت فراہم کرنے والے لیری ٹیسلر  74 برس کی عمر میں چل بسے ۔ان کی وفات کی تصدیق زیروکس کمپنی نے بدھ کے روز اپنے ٹوئٹر پیج پر کی ۔ لیری ٹیسلر نے 1960 کی دہائی میں جب کمپیوٹر عام لوگوں کی پہنچ سے دور تھا اس وقت سیلیکون ویلی میں کام کرنا شروع کیا۔ لیری ٹیسلر کی کٹ،کاپی ،پیسٹ اور فائنڈ اینڈ ریپلیس  جیسی اہم کمانڈ کی ایجاد  کی وجہ سے کمپیوٹر استعمال کرنا انتہائی آسان ہو گیا۔ لیری ٹیسلر 1945 میں نیو یارک میں پیدا ہوئے ۔انہوں نے کیلیفورنیا کی سٹینفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ گریجویشن کے بعد لاری ٹیسلر انٹر فیس ڈیزائن یعنی کمپیوٹر کو صارفین کے لئے آسان بنانے والے ماہر بن گئے۔ زیروکس کمپنی کے بعد لاری  ٹیسلر نے  ایپل کمپنی میں 17 سال کام کیا اور چیف سائندان بن گئے ۔ایپل کمپنی کے بعد انہوں نے  ایما زون اور  یاہو میں بھی کام کیا۔ لیری ٹیسلر کی مشہور ایجادات کاپی ،کٹ اینڈ پیسٹ تھی جن کو پرنٹ میڈیا میں ہونے والی کٹنگ اور افیکسنگ کو دیکھ کر بنایا گیا تھا۔ کاپی ،کٹ اینڈ پیسٹ کی کمانڈ کو پہلی مرتبہ ایپل کے لیسا نامی کمپیوٹر میں 1983متعارف کروایا گیا۔اگلے سال ہی پہلا میکنٹوش مارکیٹ میں متعارف کروایا۔ زیروکس کمپنی میں لیری ٹیسلر نے  سب سے زیادہ وقت صرف کیا۔ زیروکس کپمنی نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ‘‘کٹ ،کاپی،پیسٹ،‘‘فائنڈ اینڈ ریپلیس’’ اور اس جیسی اور  جدت لانے والے  سابق زیروکس محقق لیری ٹیسلر تھے،آپ کا روز کا  دفتری کام اان کے انقلابی خیالات کی وجہ سے آسان ہوا ہے’’۔    

تبصرہ کریں