منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

ملائیشیا کے 87 سالہ شہری نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی

بدھ, ۲۵   ستمبر ۲۰۱۹ | ۱۲:۳۲ شام

مریم عبید:ملائیشیا سے کے 87 سالہ شخص نے گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ۔

ملائیشیا  کے 87 سالہ ضعیف شخص کی پوتی نیز نامی لڑکی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دادا کے کانووکیشن کی تصاویر شئیر کیں جس میں ان کے دادا نے سر پر کیپ اور گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جس پر انہوں نے کیپشن لکھا کہ’میرے دادا نے 87 سال کی عمر میں ’انگلش لینگویج ٹیچنگ‘ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ان کی پوتی کا کہنا تھا کہ  میرے دادا کو ڈگری کی کوئی پروا نہیں تھی، انہیں صرف پڑھائی سے بہت محبت اور لگن تھی، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نیز کے ٹوئٹ کو اب تک 24 ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کیا ہے، ہر شخص ان کے دادا کی تعریف کررہا ہے اور ان سے بے حد متاثر ہورہا ہے۔

تبصرہ کریں