جمعرات ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱

بغیر اسکرین والا انوکھا موبائل فون ایجاد

پیر, ۰۹   مارچ ۲۰۲۰ | ۱۲:۲۸ شام

نیو یارک:34سالہ خلائی انجینئر جسٹن ہوپٹ کو اسمارٹ فون اور ا س جیسی دوسری ڈیوائیسز پسند نہیں اس لئے انہوں نے اپنے لئے بغیر اسکرین والا انوکھا موبائل فون بنا لیا ہے۔

34 سالہ خلائی انجینئر جسٹن ہوپٹ  نیو یارک کی بروک ہیون نیشنل لیبارٹری میں کام کرتی ہیں انھیں اسمارٹ فون اور ٹیکسٹ میسج کرنا اچھا نہیں لگتااس لئے جسٹن ہوپٹ نے ایک ایسا وائر لیس موبائل فون بنایا ہے  جس کی اسکرین نہیں ہے۔ بغیر اسکرین کے فون تیار کرنے میں جسٹن ہوپٹ کو تین سال کا عرصہ لگا۔اس  فون کا ایک انٹینا بھی ہے اور یہ فون دکھنے میں پرانے فون کی طرح ہے ۔ جسٹن ہوپٹ ا س فون کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنانے کے لئے    کوشش کر رہی ہیں۔ یہ فون 4 انچ کا ہے جسے سم کارڈ لگا کر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس فون کی بیٹری کو ایک مرتبہ چارج کرنے کے بعد 24 سے 30 گھنٹے تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جسٹن ہو پٹ کے تیار کردہ بغیر اسکرین والے فون  کو خوب مقبولیت ملی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر اس فون کو فروخت کرنے کے لئے پیش نہیں کر سکتیں۔ لیکن لوگوں کی طرف سے متعدد ای میلز آنے کے بعد  انہوں نے ایک کٹ تیار کی  جس سے کوئی بھی شخص اپنا فون خود تیار کر سکتا ہے۔ کٹ متعارف کرانے کے بعد انہیں ایک ہفتے میں 30 سے زائد آرڈر موصول ہوئے ۔ جسٹن ہوپٹ اس فون کو بنانے والی کٹ کو 170 ڈالر میں آن لائن ویب سائٹ کے ذریعے  فروخت  کر رہی ہیں۔     

تبصرہ کریں