جمعرات ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱

باقی ایپس کی طرح اب ٹوئٹر پر بھی ٹوئٹس 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی

جمعرات, ۱۲   مارچ ۲۰۲۰ | ۱۱:۳۲ صبح

انسٹا گرام،فیس بُک اور اسنیپ چیٹ‘‘ اسٹوریز’’ اور واٹس ایپ ‘‘اسٹیٹس ’’کی طرز پر ٹوئٹر نے بھی ‘‘ فلیٹ کے‘‘نام سے ایسی ٹوئٹس متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی ہے جو 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی۔

ٹوئٹر نے بھی ‘‘فلیٹ ’’کے نام سے ایسی ٹوئٹس متعارف کروانے کی تیاری شروع کر دی ہے جو انسٹا گرام ،فیس بک اور اسنیپ چیٹ ‘‘اسٹوریز’’ اور واٹس ایپ ‘‘اسٹیٹس’’ کی طرح 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہو جائیں گی۔ ٹیکنالوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اس فیچر پر پچھلے ایک سال ے کام کر رہا ہے۔‘‘فلیٹ’’ فیچر  کے ذریعےعام ٹویٹس کی طرح ٹوئٹس تخلیق کی جا سکیں گی لیکن انہیں ری ٹوئٹ نہیں کیا جا سکے گا۔ مختصر تبصرے اور ایموجیز کے ذریعے ردعمل ظاہر کرنے کی سہولت ہو گی۔ ٹوئٹر صارفین یہ فلیٹس اس صورت میں دیکھ سکیں گے  جب وہ متعلقہ فرد کو ٹوئٹر پر فالو کر رہے ہوں یا پھر وہ فرد ان کے فالورز میں شامل ہو۔ ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق یہ نیا فیچر  تجرباتی طور پر برازیل میں متعارف کروا دیا گیاہے۔ بعض ماہرین نے ٹوئٹر کے اس فیچر پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں غائب ہو جانے والی ٹوئٹس کی وجہ سے ٹوئٹر پر ہراسانی کے خلاف  کاروائی مشکل ہو جائے گی کیونکہ ٹوئٹ کے غائب ہو جانے کے بعد فرد مکر بھی سکتا ہے اور  اس کے خلاف کاروائی بھی تقریبا ناممکن ہو کر رہ جائے گی۔

تبصرہ کریں