جمعرات ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا

پیر, ۱۵   جون ۲۰۲۰ | ۰۳:۴۳ شام

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا جو کہ پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہوگا۔ پاکستان کے محکمہ مومیات کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر 2 بج کر34 منٹ پر یہ ختم ہوگا۔ بیشتر شہروں میں سورج گرہن سےدن کے وقت اندھیرا چھا جائے گا اور سورج کے گرد انگوٹھی کی شکل کا ہالہ بھی  بنے گا۔ پاکستان میں رواں برس کے دوران سورج گرہن دوسری مرتبہ 14 دسمبر کو ہوگا۔ سورج گرہن کے متعلق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت لگتا ہے کہ جب چاند سورج کو پوری طرح سے ڈھانپ لیتا ہے۔ اسی مناسبت سے اسے رنگ آف فائر بھی کہتے ہیں۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رنگ آف فائر کا نظارہ سکھر سے گوادر تک کیا جا سکے گا۔  

تبصرہ کریں