اتوار ۰۵ اپریل۲۰۲۰

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی

پیر, ۰۶   جنوری ۲۰۲۰ | ۱۲:۲۸ شام

امریکی حملے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ایران میں ادا کر دی گئی۔

دو روز قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی عراق میں امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ گزشتہ روز عراق میں قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔ آج جنرل قاسم سلیمانی کا جسد خاکی ایران لایا گیا تو بڑی تعداد میں شہری ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔ ایرانی پرچم میں لپٹے جنرل قاسم سلیمانی کے تابوت کو طیارے سے اتارا گیا۔  جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے سیاہ لباس پہن کر شرکت کی  اور قافلے کی شکل میں اہواز کی سڑکوں پر مارچ کیا۔

تبصرہ کریں