جمعرات ۲۸ اکتوبر۲۰۲۱

انسٹا گرام نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

جمعرات, ۰۹   جولائی ۲۰۲۰ | ۱۲:۴۴ شام

رمشاء یوسف : انسٹا گرام نے صارفین کی آسانی کے لیئے اپنی ایپ میں نئے فیچر ‘پنڈ کمنٹس’ کا اضافہ کر دیا۔ اس فیچر سے صارفین کے لیئے رپلائی،ڈلیٹ اور رپورٹ کے ساتھ پن کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔

انسٹا گرام کی جانب سےبیان کے مطابق اس  ایپ ڈیٹ سے لوگوں کے توہین آمیز کمنٹس کی روک تھام میں مدد  ملے گی۔اس نئے فیچرکے اضافے کے حوالے سے ان کہنا ہے کہ سوشل  میڈیا پر لگائی جانے والی بعض پوسٹس پر کیے جانے والے کمنٹس بعض اوقات بہت بڑے تنازعے کا بائث بن جاتے ہیں ۔جن کوکچھ لوگ انا کا مسلئہ بنا لیتے ہیں اسی امکان کو کم  کرنے اور صارفین کی آسانی کے لیئے  انسٹا گرام نے اس نئے فیچر کا اضافہ کیا ،جس سے صارفین اپنی مرضی سے مثبت کمنٹس کو سرِفہرست رکھ  کر تبصروں کو آگے بڑھا سکتے ہیں جس سے ہر صارف کو اپنی مرضی کی سمت اختیار کرنے کا موقع مل سکے گا۔ یادرہے کہ انسٹا گرام اس سے قبل بھی صارفین  کو آن لائن بدزبانی سے بچانے کے لیئے کئی فیچرز متعارف کروا چکا ہے 

تبصرہ کریں