اتوار ۰۵ اپریل۲۰۲۰

جنرل قاسم سلیمانی کرمان میں سپردخاک

بدھ, ۰۸   جنوری ۲۰۲۰ | ۱۰:۴۸ صبح

عراق میں امریکی ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے والے ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو سپردخاک کردیا گیا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین گزشتہ روز ان کے آبائی شہر کرمان میں ہونی تھی لیکن تدفین کے جلوس میں رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی جس سے 50 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ جلوس میں بھگدڑ کے باعث تدفین کو مؤخر کردیا گیا تھا تاہم آج جنرل قاسم سلیمانی کو کرمان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا سےبدلہ لیتے ہی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کی گئی ہے۔

تبصرہ کریں