اتوار ۰۵ اپریل۲۰۲۰

یوکرینی طیارے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی :حسن روحانی

منگل, ۱۴   جنوری ۲۰۲۰ | ۰۲:۰۱ شام

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران میں حادثے کا شکار ہو نے والے یوکرینی طیارے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔

حسن روحانی نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی طیارے کو غلطی سے مار گرائے جانے کے  ‘المناک واقعے ’ کی جامع تحقیقات ہوں گی ہیں اور اب اس واقعے کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائے گی ۔ انہوں نے ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کی جانب سے منگل کو نشر کی جانے والی ایک تقریر میں  اس بات کا ذکر کیا۔ صدر روحانی کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی آپریٹر، جس نے گذشتہ ہفتے غلطی سے یوکرینی مسافر بردار طیارے کو میزائل داغ کر مار گرایا تھا، واحد شخص نہیں ہے جو اس واقعے کا ذمہ دار ہے۔ یاد رہے کہ8  جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز  کرنے والا یوکرین  کا مسافر طیارہ   حادثہ کا شکا ر ہوا تھا جس میں 176 مسافر ہلاک ہوئے تھے ۔

تبصرہ کریں