اتوار ۰۵ اپریل۲۰۲۰

بھارت میں پب جی گیم نے 25سالہ نوجوان کی جان لے لی

پیر, ۲۰   جنوری ۲۰۲۰ | ۱۱:۱۶ صبح

بھارت میں 25 سالہ نوجوان انٹرنیٹ پر ’پب جی گیم‘ کھیلتے ہوئے برین ہیمرج ہونے کے باعث جاں بحق ہو گیا

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی شہر پونے میں نوجوان کئی گھنٹوں سے مسلسل اپنے موبائل پر انٹرنیٹ گیم ’پب جی‘ کھیل رہا تھا کہ اچانک زمین پر گر گیا۔حادثے کے فورا بعداہل خانہ نے نوجوان کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے نوجوان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔تاہم نوجوان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا جس میں نوجوان کے دماغ کی رگ پھٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ شدت جذبات سے لبریز ہونا یا تناؤ کا شکار ہوجانا ہو سکتا ہے۔ مسلسل کھیلتے رہے اور اسکرین پر نظرین جمائے رکھنے کے باعث بلڈ پریشر بھی بڑھ گیا ہوگا جس سے ممکنہ طور پر دماغ کی رگ پھٹ گئی ہے ۔

 



تبصرہ کریں