بدھ ۰۵ اگست۲۰۲۰

ایسا جانور جس کا کھانا 15 دن میں ہضم ہوتا ہے

بدھ, ۰۵   فروری ۲۰۲۰ | ۱۲:۱۲ شام

سلوتھ نامی جانور کو اپنا کھانا ہضم کرنے میں ایک دو نہیں بلکہ پورے 15 دن لگتے ہیں.

انسان جو کھانا کھاتا ہے وہ 6سے 8 گھنٹے میں ہضم ہوتا ہے،بلی کا 10 سے 24 گھنٹوں  میں ہضم ہوتا ہے۔ گھوڑے کی غذا اس کی چھوٹی آنت میں سے صرف 90 منٹ میں گزر جاتی ہے۔ گائے اپنا چارہ 1سے 3 دن میں مکمل ہضم کرتی ہے جبکہ ہاتھی کا کھانا 18سے24 گھنٹے میں ہضم ہوتا ہے۔ لیکن ایک جانور ایسا بھی ہے  جو اپنے کھانے کو ہضم کرنے میں سب سے زیادہ وقت لگاتا ہے اور صرف ایک دو نہیں بلکہ پورے 15دن میں کھانا ہضم کرتا ہے اور اس جانور کا نام سلوتھ  ہے  اور اس کے  نام کا مطلب ہی سست رفتار ہے۔ یہ منطقہ حارہ (ٹراپکس) کے علاوہ جنوبی اور  وسطی امریکا کے جنگلات میں پایا جاتا ہے۔ سلوتھ پر کئے جانے والے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ  یہ 11 سے 30 دنوں میں اپنا کھانا مکمل طور پر ہضم کر لیتا ہے،یہ اپنی غذا کو ہضم کرنے میں اوسطا 16 دن لگاتا ہے۔

تبصرہ کریں