پیر ۱۷ فروری۲۰۲۰

کوالالمپور کانفرنس میں عدم شرکت پر وزیر اعظم کی معذرت

منگل, ۰۴   فروری ۲۰۲۰ | ۱۰:۳۶ صبح

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوالالمپور کانفرنس میں عدم شرکت پر ہم معذرت خواہ ہیں.

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوالالمپور کانفرنس میں شرکت پر معذرت خواہ ہیں اور یہ تاثر غلط تھا کہ کوالالمپور کانفرنس میں عدم شرکت سے  مسلم امہ تقسیم ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین  وزیراعظم مہاتیر محمد کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری تجارت کا مستقبل بہت شاندار ہےاور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے کے لئے دونوں ممالک کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین  وزیراعظم کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی ھقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا کہ مسلم امہ میں یکجہتی کے فروغ کے لئے دونوں ممالک  ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ پاکستانی وزیراعظم سے  باہمی تعاون سے متعلق جامع  مذاکرات پر بات چیت ہوئی ،ہر سطح پر رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعظم عمران خان ایک تھنک ٹینک  تقریب سے بھی خطاب کریں گے جس کا اہتمام ملائیشیا کے  اسٹریٹجک اور بین الاقوامی علوم کے ادارے نے کیا ہے۔

تبصرہ کریں