پیر ۳۰ نومبر۲۰۲۰

موٹاپے کا مذاق اڑانے پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا

پیر, ۱۰   فروری ۲۰۲۰ | ۱۲:۱۷ شام

انڈونیشیا:موٹے لڑکے نے اپنا مذاق اڑانے والی لڑکی کو قتل کر ڈالا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے ایک گاوں  کے 27 سالہ علی ہیری نامی شخص نے اپنا مذاق اڑانے والی 18 سالہ لڑکی روسیدہ کو قتل کر کے جلا ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  مقتولہ اور ملزم ایک ہی ریسٹورینٹ میں کام کرتے تھے  اور ایک  دوسرے کے پڑوسی تھے اور کافی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ مقامی گاوں کے پولیس چیف نے بتایا کہ مقتولہ روسیدہ نےعلی ہیری کو سب کے سامنے  موٹا کہا اور اس کا موازنہ پہلوان کے ساتھ کیا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ ملزم طیش میں آگیا۔ پولیس کے مطابق   ملزم ایک ہفتے سے  روسیدہ کو قتل کرنے کا  منصوبہ بنا رہا تھا۔علی ہیری ایک روز روسیدہ کو  موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ایک ویران جگہ لے گیا جہاں اس نے لڑکی کو قتل کر کے جلا ڈالا۔ لڑکی کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تبصرہ کریں