جمعرات ۰۹ جولائی۲۰۲۰

افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

ہفتہ, ۱۵   فروری ۲۰۲۰ | ۰۳:۳۶ شام

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے کاکاراک میں امریکی فوجی نے ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں مقامی بازار سے شاپنگ کرکے واپس آنے والے دو خاندان آگئے۔ حملے میں موقع پر ہی 6 افراد نے دم توڑ دیا جب کہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

حملے میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔



تبصرہ کریں