اتوار ۰۵ اپریل۲۰۲۰

ایران میں کورونا سے چار ہلاکتیں

ہفتہ, ۲۲   فروری ۲۰۲۰ | ۱۱:۴۷ صبح

ایران کے کئی شہروں میں کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

  ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی ترجمان مینو مہریز نے بتایا کہ اب تک اٹھارہ افراد میں اس وائرس کی نشاندہی ہو چکی ہے جبکہ قم شہر میں مزید دو مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس طرح اب تک کورونا وائرس سے ایران میں کل چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مہریز کے بقول امکان ہے کہ یہ وائرس ایران کے تمام شہروں میں پہنچ چکا ہے۔ کورونا کی ابتدا شیعہ مسلمانوں کے مقدس شہر قم سے ہوئی تھی۔ ان واقعات کے بعد قم میں تمام تر مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں