بدھ ۰۳ مارچ۲۰۲۱

ایسا پرندہ جو پتوں کو سی کر اپنا گھر بناتا ہے

جمعہ, ۲۱   فروری ۲۰۲۰ | ۰۴:۰۳ شام

ٹیلر برڈ نامی پرندہ اپنی سوئی نما چونچ کی مدد سے پتوں کو سی کر اس میں اپنا گھونسلا بنا کر رہتا ہے

ٹیلر  برڈ پرندے کا حیاتیاتی نام آرتھوومس سوٹریوس ہے۔ یہ پرندہ اپنا گھونسلا بنانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھتا ہے۔ ٹیلر برڈ پرندہ ایک یا ایک سے زائد پتوں کو سی کر  ایک کپ کی شکل دیتا ہے اور اس طرح وہ خود کو حملہ آوروں سے محفوط رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اپنی سوئی نما چونچ سے سلائی کے ٹانکے لگاتا ہے۔ مادہ ٹیلر برڈ  اپنا گھونسلہ بنانے کے لئے  پہلے اپنی تیز چونچ سے پتے میں سوراخ کرتی ہے ،اس کے بعد خشک گھاس ،مکڑی کے جالے،اور دیگر اشیاء کو دھاگے کی شکل دے کر اس سے پتوں کو سیتی ہے اور ایسے پتوں کا انتخاب کرتی ہے جو اس کو اور اس کے بچوں کو سہارا دے سکیں۔ ماہرین یہ جاننے سے قاصر ہیں کہ یہ کام اس نے کہاں سے سیکھا لیکن یہ بات طے ہے کہ  یہ صلاحیت جینیاتی طور پر  ایک نسل سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی رہتی ہے۔ ٹیلر برڈ پرندے کے گھونسلہ بناے کے طریقہ کو دیکھ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ ویڈیو

تبصرہ کریں