جمعرات ۰۹ جولائی۲۰۲۰

ایک ایسی بچی جس نے پیدائش کے بعد رونے کی بجائے مختلف طریقہ اپنایا

ہفتہ, ۲۹   فروری ۲۰۲۰ | ۰۴:۲۸ شام

جب بچوں کی پیدائش ہوتی ہے تو عموما وہ روتے ہیں،مگر برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں پیدا ہونے والی بچی نے رونے کی بجائے ڈاکٹروں کو گھورنا شروع کر دیا۔

 برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو سے تعلق رکھنے والی ازا بیلا پریرا کی پیدائش 13 فروری کو ہوئی تھی۔ازابیلا پریرا نے اپنی پیدائش کے بعد  رونے کی بجائےڈاکٹروں کو گھورنا شروع کر دیا۔فوٹو گرافر روڈ ریگو کنسٹمان نے  بچی کے گھورنے کے منظر کو کیمرے میں محفوظ کر لیا۔انہوں نے بتایا کہ اس منظر کومکمل طور پر عکس بند نہیں کر پائے کیونکہ بچی کے چہرے کے تاثرات تبدیل ہو رہے تھے ۔ روڈ ریگو کنسٹمان ایک پیشہ ور فوٹو گرافر ہیں.انہوں نے یہ تصویر فیس بک پر شئیر کی جس کے بعد یہ تصویر وائرل  ہو گئی۔فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ اس تصویر نے ان کی زندگی  اور کیرئر کو بدل دیا۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں مجھے لگتا ہے جیسے میں نے لاٹری جیت لی۔ روڈ ریگو کنسٹمان  کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر  نے ان کی بہت مدد کی ،ڈاکٹر بچی کو ماں سے ملا رہی تھیں مگر روڈ ریگو کنسٹمان نے بچی کے چہرے کے تاثرات کمرے سے باہر نکلتے ہوئے دیکھےلیکن کچھ دیر بعد ازابیلا نے گھورنا چھوڑ دیا تھا۔ازابیلا پیدائش کے چند روز بعد بھی اپنےتاثرات کا اظہار  بہترین طریقے سے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ازابیلا کی والدہ کا کہنا تھا کہ جب اسے دودھ پینا ہوتا ہے یا ڈائپر بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے تو اس کے ماتھے پر بل پڑتے ہیں۔

تبصرہ کریں