پیر ۳۰ نومبر۲۰۲۰

برازیل میں منگیتر کے انکار پر ایک شخص نے خود سے شادی کر لی

پیر, ۰۹   نومبر ۲۰۲۰ | ۱۱:۱۵ صبح

برازیل میں ایک شخص نے منگیتر کی جانب سے انکار کرنے پر خود سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ پلاسٹک سرجن نے 40 مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی اور تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر تمام لوگوں کے سامنے خود سے شادی کا اقرار کیا اور خود کو انگھوٹی بھی پہنائی۔ اس منفرد تقریب سے متعلق انسٹاگرام پر جاری اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ اس شادی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس میں مکمل آزادی ہے۔ شادی کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹر کی دادی نے انہیں خاص قسم کا بریسلٹ بھی پہنایا ہے اور تقریب میں موجود تمام افراد بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر ڈیاگو رابیلو اور ان کی منگیتر کے درمیان کورونا لاک ڈائون کے دوران مختلف مسائل پر جھگڑا ہوا۔ جو رشتے کے اختتام کے طور پر سامنے آیا۔ منگیتر کے چھوڑ کر جانے پر ڈاکٹر ڈیاگو  پریشان رہے تاہم انہوں نے ایک نئی زندگی شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے خود سے ہی شادی کا فیصلہ کیا۔

تبصرہ کریں