ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

حکومت آج اپنا پہلا بجٹ پیش کرے گی

منگل, ۱۱   جون ۲۰۱۹ | ۱۲:۱۸ شام

مریم عبید:تحریک انصاف کی حکومت آج اپنا پہلا باضابطہ بجٹ پیش کرے گی.

تفصیلات کے مطابق 6ہزار 700ارب سے زائد کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گااور ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ شام پانچ بجے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیکس آمدن کا ہدف 5500ارب رکھا گیا ہے ،دفاع کے لیے 1250ارب جبکہ ترقیاتی کاموں پر 925ارب روپے مختص کئے جائیں گے۔مالی خسارے کا ہدف 3 ہزار ارب جب کہ قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 2 ہزار 5 سو ارب روپے مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں 10 فیصد اضافہ بھی متوقع ہے۔1400ارب کے ٹیکس اقدامات کے ساتھ 7 سو ارب روپے سے زائد کے نئے ٹیکس بھی لگائے جانے کی تجویز ہے جب کہ تنخواہ دار ملازمین کے لیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد 12 لاکھ سے کم کرکے دوبارہ 4 یا 6 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ حکومت صحت کے شعبہ کی ترقی کیلیے سگریٹ اور مشروبات پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پر بھی غور کررہی ہے، سگریٹ اور مشروبات پر عائد ٹیکسز صحت کے شعبہ پر خرچ کئے جائیں گے۔

تبصرہ کریں