ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کا ٹیلی فونک رابطہ

بدھ, ۰۷   اگست ۲۰۱۹ | ۰۱:۱۱ شام

مریم عبید:وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کشمیر کی حالیہ صورت حال سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اورکشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تبادلہ خیال کیا گیاتاہم  عمران خان نے انھیں آگاہ کیا کہ کشمیر کا یہ معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور عالمی ادارہ انصاف میں اٹھایا جائے گا ۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرکے ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کر  دیا ہے۔

تبصرہ کریں