ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے

جمعرات, ۰۸   اگست ۲۰۱۹ | ۱۰:۳۸ صبح

مریم عبید:اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے۔

اطلاع کے مطابق راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، مالاکنڈ اور کوہاٹ میں بھی محسوس ہوئے۔اس کے علاوہ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دیر شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق زلزلے  کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھاجبکہ جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تبصرہ کریں