پیر ۱۶ دسمبر۲۰۱۹

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے

جمعہ, ۰۹   اگست ۲۰۱۹ | ۱۲:۰۲ شام

چوہدری سیف اللہ: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیشِ نظر اہم سفارتی مشن پر چین پہنچ گئے ۔

ٹوئٹر پر چین کے سفیر لی جیان ژاؤنےٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین پہنچ گئے ۔ وہ بیجنگ میں چینی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے جہاں وہ انہیں بھارتی  غیر آئینی اقدامات کے تناظر میں پاکستان کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔چینی سفیر نے کہا کہ اس دورے کا اہتمام بہت ہی کم وقت میں کیا گیا ہے اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ چین اور پاکستان آئرن برادرز ہیں۔گزشتہ روز اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ وہ چین جارہے ہیں اوروہاں سے واپسی پر بھارتی فیصلے کے خلاف مزید اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔28ممالک کوقومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے، تاہم دنیا کشمیر کے معاملے پر ردعمل دینے میں وقت لے گی۔ 

تبصرہ کریں