پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

عمران خان کا کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے13ستمبر کو جلسے کا اعلان

بدھ, ۱۱   ستمبر ۲۰۱۹ | ۱۱:۰۱ صبح

مریم عبید:کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبرکو مظفرآباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت کے خلاف اورکشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے 13 ستمبر بروزجمعۃ المبارک کو مظفر آباد میں بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غاصب بھارتی افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے جاری محاصرے کے بارے میں دنیا کو پیغام بھجوانے اور اہل کشمیر کو یہ دکھانے کی ضروت ہے کہ پاکستان پوری ثابت قدمی سے ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تبصرہ کریں