پیر ۱۶ ستمبر۲۰۱۹

بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے

بدھ, ۱۱   ستمبر ۲۰۱۹ | ۰۳:۱۴ شام

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے۔

مشرف دور میں جمہوریت کے لئے زبردست جدوجہد کرنے والی، شاندار تعلیمی ریکارڈ، نرم رو گفتگو اور گرم رو جستجو کی حامل باہمت خاتون بیگم کلثوم نواز  29 مارچ 1950 میں لاہور میں پیدا  ہوئیں۔ کلثوم نواز نے پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں پی ایچ ڈی کی، شادی لاہور کے متمول صنعتی گھرانے کے فرد محمد نواز شریف سے ہوئی، چار بچے مریم نواز، اسما نواز، حسین نواز اور حسن نواز ہیں۔ کلثوم نواز کے شوہر نواز شریف 2 بار پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور 3 مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم بنے، اس دوران آزمائشیں بھی آئیں، بیگم کلثوم نواز ہمیشہ ان کے لئے مضبوطی کا باعث بنیں۔

تبصرہ کریں