منگل ۲۲ اکتوبر۲۰۱۹

وزیر خارجہ کی مولانا سے آزادی مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی کی اپیل

جمعہ, ۰۴   اکتوبر ۲۰۱۹ | ۱۲:۱۷ شام

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے درخواست کی ہے کہ وہ دھرنے کی تاریخ 27 اکتوبر پر نظرثانی کریں اور کسی اور دن احتجاج کا حق استعمال کریں۔

شاہ محمود قریشی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک پر مختلف نجی نشریاتی اداروں سے بات کی ویڈیوز شیئرز کی، جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمٰن سے اس معاملے پر نظرثانی کا کہا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ '27 اکتوبر 1947 کو بھارتی فورسز نے سری نگر پر یلغار کی اور مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا، ہر سال پوری کشمیری قوم اس روز کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ دو روز قبل کشمیر سیل میں اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم رہنما موجود تھے اور متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے گزارش کریں گے کہ اس سال 27 اکتوبر 2019 کو یوم سیاہ کے طور منایا جائے۔

تبصرہ کریں