جمعرات ۲۸ جنوری۲۰۲۱

حکومت کا جولائی تک مزید قرضہ لینے کا ارادہ

جمعرات, ۰۶   فروری ۲۰۲۰ | ۰۲:۲۷ شام

قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت جولائی تک مزید 1900ارب روپے کا قرض لے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی اسمبلی میں  جمع کرائی گئی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ حکومت بیرونی طور پر 1100 ارب روپے اور اندرونی طور پر 800ارب روپے کا قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ دستاویزات کے مطابق  حکومت اپنی آئینی مدت میں12261 ارب روپے ملکی اور اٹھائیس اعشاریہ دو  ارب ڈالر بیرونی قرضہ واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

تبصرہ کریں