جمعہ ۲۲ جنوری۲۰۲۱

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں12 روپے تک کمی

پیر, ۰۱   جون ۲۰۲۰ | ۱۲:۰۸ شام

پیٹرولیم مصنوعات میں تقریباً 12 روپے تک کی کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت47 روپے 44 پیسے سے کم ہو کر  35 روپے 56 پیسے فی لیٹر اور  پیٹرول کی فی لیٹر قیمت  7 روپے 6 پیسے کمی کے بعد 81 روپے 58 پیسے سے کم ہوکر 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں پانچ پیسے اضافے کے بعد 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 47 روپے 52 پیسے سے کم کرکے 38 روپے 14 پیسے کم کردی گئی ہے۔ حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے تحت رات بارہ بجے سے  نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔  مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کی گئی تھی جس کی وجہ  عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا تاریخ کی کم ترین سطح پر آنا تھا۔ 

تبصرہ کریں