پیر ۱۷ فروری۲۰۲۰

تعلیمی اداروں میں بچوں پر تشدد پر پابندی عائد

جمعرات, ۱۳   فروری ۲۰۲۰ | ۱۲:۰۵ شام

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بچوں پر کیے جانے والے تشدد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد رائے کی درخواست پر وفاقی اداروں میں بچوں پر ہونے والے تشدد کی قانونی گنجائش تاحکم ثانی معطل کردی ہے۔عدالت  نے شہزاد رائے کی جانب سے دائر درخواست پر حکومت سے 5 مارچ تک جواب طلب کرلیا گیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہزاد رائے کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد شہزاد رائے نے  اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا بچوں پر تشدد سے متعلق تاریخی فیصلہ ہے، عدالتی فیصلے کے بعدکوئی ٹیچر بچوں کو مار نہیں سکتا۔

تبصرہ کریں