جمعہ ۲۲ جنوری۲۰۲۱

بلاول بھٹو زرداری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

جمعرات, ۲۶   نومبر ۲۰۲۰ | ۱۱:۰۵ صبح

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی کرونا (کورونا) وائرس کا شکار ہونے والی اہم شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

جمعرات کو اس حوالے سے اعلان کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا: ’میرا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور معمولی علامات کے بعد میں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ میں اپنی رہائش گاہ سے کام جاری رکھوں گا اور یوم تاسیس کے جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کروں گا۔‘ بلاول بھٹو زرداری کا جیالوں کو پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاریوں کے ساتھ ماسک کے اہتمام کی اپیل کرتے ہوئے کہناتھا کہ میں آپ کامنتظر ہوں گا۔ اب وہ جمعے کو بلاول ہاؤس کراچی میں اپنی بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔   واضح رہے کہ ملک میں کرونا وبا کی دوسری لہر چل کا زور ہے اور اس کے دوران کئی سیاست دان کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔  اس سے قبل 16 نومبر کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔  جب کہ گذشتہ روز سابق وزیر مملکت اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے نائب صدر فقیر جادم منگریو کراچی کے نجی ہسپتال میں کرونا کے باعث انتقال کر گئے تھے۔ 

تبصرہ کریں