اتوار ۱۶ جون۲۰۱۹

پنجاب کے مختلف علاقوں میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

بدھ, ۱۲   جون ۲۰۱۹ | ۱۱:۳۲ صبح

ثانیہ عباسی:صوبہ پنجاب کےپانچ اضلاع فیصل آباد، ساہیوال، چینیوٹ ،جھنگ ،اور ننکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،ان اضلاع سے ماہانہ ستر سے نوے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

ان علاقوں سے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام (پی اے سی پی) کے پاس اٹھائس سو سے زائد مریض ادویات کے لئے رجسٹر ہیں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ لوگوں میں مرض کی تشخیص خون کا عطیہ دینے بیرون ملک جانے سے پہلے یا سرجری سے قبل کیے گیے اور اسکرینگ ٹیسٹ کے زریعے ہوئی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے اضلاع لاڑکانہ میں بڑی تعداد میں ایچ آئی وی ایڈزکے کیسز سامنے آئےتھے۔

تبصرہ کریں