ہفتہ ۲۴ اگست۲۰۱۹

یہ گردن کٹ جائے گی مگر عمران خان کے آگے جھکے گی نہیں

جمعہ, ۰۹   اگست ۲۰۱۹ | ۰۱:۱۳ شام

چوہدری ثقلین :مسلم لیگ کے صدر شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کی بھول ہے کہ وہ لیگی رہنماؤں کو ڈرا دے گا ۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا ہے مجھے میرے بھائی سے جیل میں ملنے نہیں دیا گیا اور باہر روک دیا گیا اور بعد میں پتا چلا کہ اندر نیب کی ٹیم موجود ہےاور مریم نواز کو اس کے والد اور اس کے چچا  کے سامنے گرفتار  کیا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب مریم کو ان کے گھر سے بھی گرفتار ر سکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ان کا مز ید کہنا ہے کہ ان کو پہلی دفعہ گرفتار نہیں کیا گیا ہم کئی مرتبہ اس راستے سے گزر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بھول ہے کہ ہم ڈر جائے گئے اور یہ سر کبھی بھی عمران خان کے سامنے نہیں جھکے گا۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے جو کشمیر میں بد ترین قدم اٹھایا اور اس پر قبضہ کیا اس پر تحریک انصاف نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس پر اپوزیشن  نے فیصلہ کیا کہ مل کر کشمیری بھائیوں کے لیے بات کریں گئے اور پوری دنیا میں اس مسئلے ک اجاگر کریں گئے۔

تبصرہ کریں